Tuesday 26 September 2017

نیکی آپکو تلاش کررہی ہے


جب سے الله پاک نے اس کائنات کو معرض وجود میں لایا ہے ۔تو انسان کائنات کی وہ واحد مخلوق ہے جس نے اپنے مقصد کو چھوڑ کر کسی دوسرے کام میں لگا رہا ۔اسی لئے ایک تجربے کے مطابق آج جو انسان کو ترقی ملی ہے بہت زیادہ وقت گزرنے کے بعد ملی ہے اگر انسان اپنے مقصد یا اپنے نظریئے کو دیکھ کر چلتا تو انسان کو تقریباََ دو صدی قبل اتنی ترقی مل جاتی جو آج انسان کو ملی ہوئی ہے ۔
الله پاک نے انسان کو ایک مقصد کیلئے بنایا ہے لیکن انسان شروع ہی سے اپنے مقاصد سے ہٹ گیا تب اس کائنات میں افراتفری پھیلی ہوئ ہے ۔قرآن مجید میں رب کائنات کا ارشاد مبارک ہے کہ "میں نے انسانوں اور جنات کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے "
لیکن انسان اور جنات میں بھی کئی ایسے سرکش نکلے ہیں جو خالق کائنات کے قانون و ضبط کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔
ان انسانوں میں سے جو اللہ پاک کے احکامات کے عین مطابق چلتے ہیں تو اللہ پاک نے انکو مسلمانوں کا درجہ دیا ہے.
مسلمان انسانوں میں سے افضل ترین بندے ہیں ۔جو رب العالمین کو باقی انسانوں سے بہت زیادہ پسندیدہ ترین ہیں ۔
ان مسلمانوں کیوجہ سے اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات کا لقب دیا ہے جس کا ذکر القرآن مجید اور الحدیث مبارکہ میں آیا ہے ۔
اگر انسانوں میں صرف مسلمان نہ ہوتے تو انسان کو اشرف المخلوقات کا لقب نہیں ملتا ۔
لیکن بار بار ان انسانوں نے رب کائنات کے قوائد وضوابط کو توڑا ہے ۔اس لئے اس کائنات میں بیشتر تعداد گمراہ کند انسانوں کی ہے.
جن انسانوں نے رب کائنات کو مانا اور اپنی زندگی کا اصول سمجھا تو یقیناََ وہ ایک بہترین انسان بننے ۔اسلام اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ جو بہترین انسان ہے تو وہی ایک اچھا مسلمان بن سکتا ہے.
اگر بہترین انسان نہیں تو وہ کبھی بھی ایک اچھا مسلمان نہیں بن سکتا ۔(بقول : دینیات، مصنف سید ابوالامودودی )
پس جو انسان اللہ پاک پر ایمان لائے وہ مسلمان بن گئے یقیناََ مسلمان ہی نیکی کرتے ہیں
لیکن ایک مسلمان ہونے کے بعد اسکی زندگی صرف نیکی کرنے پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ ایک احسن طریقہ کار اور خلوص دل کے ساتھ نیکی کے ساتھ نیکی کرنا ہے ۔
جو لوگ صرف نیکی کرتے ہیں تو یقیناً انکو رب العالمین کیطرف سے اجر ملے گا لیکن جو نیکی کے ساتھ نیکی کرتے ہیں تو انکو اجر عظیم ملے گا ۔اجر اور اجر عظیم میں اتنا فرق ہے جتنا نیکی کے ساتھ نیکی کرنے میں ۔۔۔۔۔۔۔
پس اتنا کہنا مقصود ہیکہ نیکی ایک اچھا عمل ہے ۔نیکی کو اچھی نیت کیساتھ اسطرح سرانجام دو کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ اجر عظیم ملے
"بے شک الله پاک آپکی نیکیوں کو نہیں دیکھتا بلکہ آپکی نیت کو دیکھتا ہے "
امید سحر :اسرار احمد الیکڑکل انجینرنگ انڈس یونیورسٹی کراچی
Engrisrarahmad@hotmail.com

No comments:

Post a Comment